Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں لوکل ٹرین کا افتتاح

کراچی...صدر عارف علوی نے کراچی سے دھابیجی کے لئے لوکل ٹرین کا افتتاح کردیا۔دھابیجی ایکسپریس نے پہلا سفر مفت کیا۔صدر مملکت نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے فعال ہونا لازمی ہے۔ریلوے میں بے انتہا کرپشن ہوئی۔پاکستان کے علاوہ دنیا میں ہر جگہ بہت ترقی ہوئی۔یہ قوم تبدیلی چاہتی ہے۔قوم کا جذبہ سب کچھ بدل کر رکھ دے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ریلوے نظام بالکل تباہ ہوگیا۔ آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن چلائی جائیں۔ایک سازش کے تحت ریلوے نظام کو تباہ کیا گیا۔امید ہے موجودہ ریلوے انتظامیہ ادارے کو درست کرے گی۔ ٹرین وقت کی پابندی کے بغیر نہیں چل سکتی۔ امیدکرتاہوں تمام ٹرینیں وقت پرچلیں گی۔پرائیوٹ سیکٹرلوکل ٹرین کو سپورٹ کرنے کو تیار ہے، ہمارا ماننا ہے کہ ہرچیزحکومت نہیں کرسکتی، حکومت کا کام راستے فراہم کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وزیرریلوے دورہ چین سے واپس آکر ہمیں مزید خوشخبریاں دیں۔ پرائیویٹ سیکٹر مختلف اداروں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھابیجی ٹرین سروس سے کراچی کے شہریوں کو بڑی سہولت میسرہوگی ۔سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین سروس کا تھاجوبدقسمتی سے بندہوچکا ہے۔اب 80فیصد سے زائدفریٹ سڑکوں کے ذریعے جاتا ہے۔محکمہ ریلوے 50سے 60فیصدفریٹ سڑک سے ٹرین پرشفٹ کرے۔ 
 

شیئر: