Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضل الرحمن کی اے پی سی موخر

  اسلام آباد...جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بدھ کو فضل الرحمان کی زیرصدارت پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اے پی سی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹی آو آرز طے کرنے پر مشاورت کی گئی ۔دریں اثناءمسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہاکہ تمام اپوازیشن اس بات متفق ہے کہ اپوزیشن کو ایک پیچ پر ہونا چاِہے۔ راجہ ظفر الحق نے تجویز دی کہ آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے اس کے قواعد و ضوابط طے کئے جائیں۔راجہ ظفر الحق نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف اور آصف زرداری کے نہ آنے کی وجہ سے اے پی سی کی ناکامی کا تاثر غلط ہے۔ اپوزیشن جلد ایک پلیٹ فارم پر کھڑی نظر آئے گی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے مستحکم اتحاد کےلئے بنیادی اصول طے کرنے ہیں۔شہباز شریف اپوزیشن جماعتوں کیساتھ بیٹھ کر ٹی او آرز طے کریں گے، ٹی او آرز طے ہونے کے بعد ہی باضابطہ طور پر اے پی سی کو ممکن بنا سکیں گے۔

شیئر: