Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں بیروزگار افراد کی تعداد میں مزید کمی

برلن۔۔۔روزگار سے متعلق وفاقی جرمن ادارے نے بتایا ہے کہ رواں برس اکتوبر میں بیروزگار افراد کی مجموعی تعداد میں53 ہزار کی کمی ہوئی۔یوں ملک میں بیروزگار افراد کی تعداد مجموعی طور پر20 لاکھ سے زائد رہی۔ ستمبر میں5 فیصد کے مقابلے میں بیروزگاری کی قومی شرح کم ہو کر اکتوبر میں 4.9 فیصد رہ گئی۔ سالانہ بنیادوں پر 2017ء کے مقابلے میں جرمنی میں بیروزگار افراد کی تعداد میں اس سال اب تک پونے 2 لاکھ کی کمی ہو چکی ہے۔

شیئر: