Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورت کی آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے سفارشات

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے آبادی میں اضافہ روکنے کے لیے حکومت کو عدالتی کمیٹی کی سفارشات بھجوا دیں جن میں وزیراعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورسزکی تشکیل، 10 ارب کے فنڈز دینے ،لیڈی ہیلتھ ورکرزکو خاندانی منصوبہ بندی اورزچگی سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر معلومات فراہمی شامل ہے ۔ٹاسک فورسز میں وفاقی اور صوبائی وزرائے صحت، تعلیم ، خزانہ ،آبادی کے وزرا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل کرنے کا کہا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سفارشات میں کہا گیا کہ خاندانی منصوبہ بندی اور دیگر خدمات تک سب کو یکساں رسائی یقینی بنائی جائے۔ فیملی پلاننگ کی خدمات تمام اداروں میں لائی جائیں اورتمام نجی اسپتالوں میں بھی مشاورت فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، مردوں کی رہنمائی کے لیے مرد موبلائزرزکے کیڈرکو فعال کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - -  -آسیہ مسیح کا فیصلہ دینے والے جج کسی سے کم عاشق رسول نہیں‘ چیف جسٹس

شیئر: