Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسیہ مسیح کا فیصلہ دینے والے جج کسی سے کم عاشق رسول نہیں‘ چیف جسٹس

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کے کیس میں فیصلہ کرنے والے جج عشق رسول میں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت پر ہم شہید ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کی عتیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کی جبکہ بینچ 3 ارکان پر مشتمل تھا۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں امن عامہ کی صورت حال بہتر نہیں، لہٰذا عدالت وفاقی حکومت کو نئے آئی جی اسلام آباد کا تقرر کرنے کی اجازت دے جس پر عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی مستقل آئی جی کے تقرر کی اجازت کس طرح دیں؟ آپ کسی اور کو اس کا اضافی چارج دے دیں۔
نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی سے متعلق فیصلہ دینے والے ججز کسی سے کم عاشق رسول نہیں ہیں اور ناموس رسالت پر ہم شہید ہونے کے لیے بھی تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -کاروبار میں آسانیاں،پاکستان کی رینکنگ کم
 

شیئر: