Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیامیں مندر تعمیر ہونا چاہئے، ارپنا یادو

بارہ بنکی۔۔۔۔پارلیمانی انتخابات 2019ء کے قریب آتے ہی رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کی جانب سے بیان بازیوں کابازار گرم ہوگیا۔ اتر پردیش کے سب سے بڑے سیاسی گھرانے کی چھوٹی بہو ارپنا یادو نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندرتعمیر ہونا چاہئے۔ارپنا کے اس بیان کے بعد سیاست کے میدان میں ہلچل پیدا ہوسکتی ہے اور ان کا یہ بیان سماج وادی پارٹی کیلئے مصیبت کا باعث بن سکتا ہے۔ارپنا نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ پر مکمل بھروسہ ہے۔ میرا خیال ہے کہ اجودھیامیں مندر تعمیر ہونا چاہئے۔گزشتہ روز ’’راشٹریہ کرانتی کاری سماج واددی پارٹی‘‘کے قیام کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ارپنا یادو چچا شیو پال یادو کے ہمراہ نظر آئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 24سیاسی جماعتوں پر مشتمل اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ اگریہ پارٹیاں متحد ہوگئیں سیکولر مورچہ مضبوط ہوگا اور اس سے جمہوریت مستحکم ہوگی۔
مزید پڑھیں:- -  - -نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، کوند
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: