سندھ میں سالانہ2ارب روپے کا پانی چوری
کراچی...سندھ حکومت10 لاکھ سے زائد غیرقانونی واٹر کنکشن اور2 ارب روپے سالانہ پانی چوری کے انکشاف پرحرکت میں آگئی۔پانی چوروں اوران کے سرپرستوں کے خلاف چھاپہ مارکارروائیوں کا ٹاسک اینٹی کرپشن سندھ کودے دیا ۔اینٹی کرپشن کا خصوصی اسکواڈ پانی چوروں کے خلاف چھاپہ مارکارروائیاں کرے گا۔پانی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت کرپشن کے مقدمات درج ہونگے۔ پانی چوری میں ملوث سویلین کے مقدمات سیشن کورٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں غیرقانونی واٹرکنکشن کے ذریعہ پانی چوری کرنے والوں اورپانی چوری میں سہولت کاری کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کے لئے حکومت سندھ نے اینٹی کرپشن کو کارروائی کا حکم دے دیا۔ کراچی کے علاوہ حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ دیگرشہروں میں مختلف سرکاری اداروں کی زیرنگرانی پانی کی فراہمی اورغیرقانونی واٹرکنکشن کی بھی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔