Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابراعظم کا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین1000 رنز کا تاریخی ورلڈ ریکارڈ

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخی  ریکارڈ قائم کردیا ۔ بابر اعظم نے 8نصف سنچریوں کی مدد سے صرف 26اننگز کھیل کر تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔بابر اعظم نے دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 79رنز کی شاندار اننگز کھیل کریہ اعزاز اپنے نام کیا۔ بابر اعظم نے ہند ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کاتیز ترین 1000رنزبنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی میں 1000 رنز 27 اننگز میں مکمل کئے تھے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے یہ سنگ میل 29 میچز کھیل کر عبور کیا تھا۔خیال رہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریںاور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: