Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کرپشن کیسز روکے جانے کی توقع نہ کرے‘ فواد چودھری

لاہور:  وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک کا لوٹا گیا پیسہ کسی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپارکو سے بات کریں گے کہ فساد پھیلانے والوں کو خلا میں بھیج دے اور ان کی واپسی کا کوئی راستہ نہ چھوڑیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم آج دورہ چین سے واپس پہنچ جائیں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ قوم کو فخر ہونا چاہیے کہ بھٹو شہید کے بعد عمران خان ایک بہترین لیڈر کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین ، ترکی ، سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں جبکہ امت مسلمہ کے تنازعات کو ختم کرنا ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم حصہ ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن کوساتھ لے کر چلے ہیں۔  اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہمارا کوئی بڑا جھگڑا نہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کرپشن کے کیسز آگے نہ بڑھائے جائیں، لیکن کوئی توقع نہ کرے کہ ہم مقدمات روکیں گے۔ ہم کسی کو این آر او نہیں دے سکتے ، پاکستان کا پیساواپس کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - - پاکستان اور چین مقامی کرنسی میں تجا رت کرینگے

شیئر: