Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کا دورہ چین لا حاصل رہا،شہباز شریف

اسلام آباد...قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کے دورہ چین سے حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاوس میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کو ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جو اپوزیشن نے حالیہ دھرنے کے دوران امن کے قیام کے لئے اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا مثبت کردار حکمرانوں کے لئے مثال ہے۔اپوزیشن نے ماضی کی اپوزیشن کے طرزعمل سے ہٹ کر قوم اور ملک کے مفاد میں قابل تقلید کردار اداکیا۔جلتی آگ پر تیل ڈالنے کے بجائے پانی ڈالنے والوں میں اپنا نام لکھوایا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پی ٹی آئی نے ایسے ہی موا قع کو اپنے سیاسی مفاد ات کے لئے بے رحمی سے استعمال کیا تھا۔ موجودہ اپوزیشن بالخصوص مسلم لیگ (ن) نے اس معاملے پر سیاست کے بجائے عوام اور ملک کے مفاد کو مدنظر رکھا۔ امن کے قیام کے لئے مثبت روایت قائم کی۔ اجلاس میں ملک کی تمام سیاسی، معاشی اور داخلی سیکیورٹی کے امور اور مستقبل کےلئے لائحہ عمل تیار کرنے پر بات کی گئی۔اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ ملک سنگین معاشی گرداب میں ہے جس سے نکلنے کی کوئی صورت دکھائی نہیں دے رہی ۔ حکومت کے پاس کوئی معاشی وژن نہیں اور نہ کوئی حکمت عملی موجود ہے۔ موجودہ صورتحال ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔ اس کے قومی سلامتی پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں 

شیئر: