Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیوچر انویسٹمنٹ کے تحت ٹوکیو میں سمٹ کا انعقاد ہوگا

’یہ سمٹ دنیا کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع کرے گی‘ ( فوٹو: سبق)
فیوچر انویسٹنٹ اینیشیٹو نے کہا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 30 نومبر سے یکم دسمبر 2025 تک ایشیا کی معیشت کے متعلق سمٹ کا انعقاد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سمٹ دنیا کے رہنماؤں، پالیسی سازوں، چیف ایگزیکٹوز، جدت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ایک جگہ جمع کرے گی۔
سمٹ کا مقصد موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہے۔
سمٹ میں ایشیا اور دنیا کے دیگر خطوں کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داریوں اور سرمایہ کاری کے بہاؤ پر توجہ مرکوز کی جائے گی بالخصوص خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔
جاپان، جو دنیا کی سب سے ترقی یافتہ اور لچکدار معیشتوں میں سے ایک ہے، اس نوعیت کی مباحث کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔
اپنی عالمی قیادت خصوصاً ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں جاپان ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے جو مختلف براعظموں کے پالیسی سازوں کو جوڑتی ہے۔
یہ سمٹ جاپان اور مشرقِ وسطیٰ کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرے گی جو ایشیا کو افریقہ، یورپ اور دونوں امریکی براعظموں سے جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک پل ہے اور اس سے تجارت، سرمایہ کاری اور علم کے تبادلے کو ہمہ گیر انداز میں فروغ ملے گا۔

شیئر: