Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : گھروں میں گھس کر پولیس کے بھیس میں لوٹ مار کرنیوالے 9پاکستانی گرفتار

    ریاض-  - - --ریاض پولیس نے گھروں میں گھس کر سیکیورٹی فورس کے بھیس میں لوٹ مار کرنے والے 9پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔ ریا ض پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پولیس کو متعدد رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔ شکایت کنندگان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پولیس کے بھیس میں گھروں میں گھس آتے ہیں۔ مکینوں کے ہاتھ پیر باندھ کر ان سے نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔ پولیس نے واردات کرنیو الوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر نے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔ حلیہ کی بنیاد پر معلومات جمع کیں او ربالآخر انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ ملزمان نے پوچھ گچھ کے دوران 10وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔ ریاض پولیس نے سعودی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو اطمینان دلایا کہ آپ لوگوں کی سلامتی ہماری ذمہ داری ہے جو شخص بھی کسی سعودی یا مقیم غیر ملکی کی سلامتی کیلئے خطرہ بنے گا او رمعاشرے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی جسارت کرے گا اس سے آہنی پنجہ سے نمٹا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- -- -ریاست تلنگانہ کے انتخابات اور ہماری ذمہ داریاں،الحجازالماسی گروپ کی تقریب

شیئر: