Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری

    المہد-  - - مہد الذھب کمشنری، العرضیات کمشنری  ، بلقرن کمشنری او رعسیر میں پیر کو موسلا دھار بارش ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مہد الذھب  میں ژالہ باری بھی دیکھنے میں آئی۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ ایک گاڑی بھی سیلاب میں بہہ گئی۔   العرضیات کمشنری کے قریوں میں موسلادھار بارش سے پہاڑو ںمیں آبشار پھوٹ پڑے۔ وادیاں برسات کے نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ جگہ جگہ سیلاب کے مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ بلقرن کمشنری کی بیشتر تحصیلوں میں کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بار ش سے سیلاب آگیا۔ عسیر ریجن میں القحمہ تحصیل سے10کلومیٹر مشرق میں واقعہ الجرمہ قریہ میں سیلاب آگیا۔ بستی پوری دنیا سے الگ تھلگ ہو گئی۔ طلباء اور طالبات سیلاب میں پھنس گئے۔
مزید پڑھیں:- - -  --خاشقجی کی حقیقت جلد سامنے آئے گی، الولید بن طلال
 

شیئر: