Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز کی کوشش

سان فرانسسکو ۔۔۔ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کے شبہ میں فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے 85 اکانٹس بندکردیئے گئے۔ فیس بک حکام  نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشکوک آن لائن سرگرمیوں سے متعلق رابطہ کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے فیس بک کے 30 اور انسٹاگرام کے 85 اکانٹس بند کیے گئے۔فیس بک کے مطابق فوری طور پر بند کیے گئے ان اکانٹس سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔فیس بک کے مطابق بند کیے گئے اکانٹس زیادہ تر فرانسیسی اور روسی زبان میں تھے جبکہ انسٹاگرام اکانٹس زیادہ تر انگریزی میں تھے۔حال ہی میں آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے اپنی رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے کریک ڈان کے باجود امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل 'جنک نیوز' کا پھیلا 2016 کے صدارتی انتخابات کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔اس سے قبل ٹوئٹر نے بھی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس نے غلط معلومات پھیلانے والے متعدد اکانٹس کو ڈیلیٹ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی تعداد نہیں بتائی گئی۔

شیئر: