Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستان کے 36موسیقار "اثراء"سنٹر میں پروگرام کرینگے

    ظہران - - - - ہندوستان کے 36موسیقار کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کلچرل سنٹر "اثراء"میں میوزک پروگرام پیش کریں گے۔ یہ پروگرام 14سے 17نومبر تک ہو گا۔ اس میں میوزک کے مختلف روایتی آلات استعمال کئے جائیں گے۔ مشہور موسیقا رروئسٹن ابیل مینگنیر میوزک کا تعارف کرائیں گے۔ سنٹر کو مذکورہ پروگرام کے لحاظ سے سجایا جائے گا۔ اس میں 36کھڑکیاں بنائی جائیں گی۔ ہر کھڑکی میں کسی نہ کسی آلہ موسیقی کے ساتھ کوئی نہ کوئی فنکار موجود ہو گا۔ اثراء سنٹر میں تعلقات عامہ کے انچارج ڈاکٹر اشرف فقیہ نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ ہمارا مقصد 2018ء کے دوران دنیا کے مختلف ممالک کی ثقافت سے اپنے عوام کو روشناس کرانا ہے۔ یہاں جاپان، آسٹریا، روس، ہندوستان، عراق ، فرانس، مراکش، جرمنی، امریکہ اور خود سعودی عرب کے نت نئے پروگرام منعقد ہوں گے۔ 2019ء میں عرب تاریخ پر پہلا تھیٹر پیش کیا جائے گا۔ یہ سنٹر کا اپنا تیار کردہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: - - - - -والد صاحب کے سانحے پر سیاست نہ کی جائے، خاشقجی کے صاحبزادے

شیئر: