Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم کیلئے برازیلی خاتون کوچ کا انتخاب

  لاہور:پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مینز کوچز کے کامیاب تجربے کے بعد قومی ویمنز ٹیم کے لئے بھی غیر ملکی کوچ رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ہیڈ کوچ جوزنوگیرا کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش میں ہونے والی ساف چیمپیئن شپ میں13سال کے طویل عرصے کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بیٹو پورٹیلا کی کوچنگ میں پاکستان انڈر 15 ساف فٹبال چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ان غیر ملکی کوچز کے کامیاب تجربے کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیل سے ہی تعلق رکھنے والی خاتون کوچ کو قومی ویمنز ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاتون کوچ کے ساتھ پی ایف ایف کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ چند روز میں پاکستان پہنچ کر قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ غیر ملکی کوچ کی پہلی اسائمنٹ 19 تا 26 دسمبر تک سری لنکا میں ہونے والی ویمنز فٹبال چیمپیئن شپ ہوگی۔ ایونٹ میں سری لنکا، بنگلہ دیش، بھوٹان، ہند، مالدیپ، نیپال اور پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: