Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عامر لیاقت پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے معروف ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی زیر سربراہی 2 رکنی بینچ نے عامر لیاقت کے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے عامر لیاقت کی غیر مشروط معافی قبول نہ کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے 7 اور 9 مارچ کے پروگراموں میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی۔
اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے صحت جرم سے انکار کیا۔ جس کے بعد عدالت نے پراسیکیوٹر سے آیندہ سماعت پر شواہد طلب کرلیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ غیر مشروط معافی کا جائزہ مناسب وقت پر لیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -12 ربیع الاول سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

شیئر: