Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اسد_عمر‎

وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کے جانب سے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ملک میں ادائیگیوں کا بحران ختم ہوگیا ہے اور معیشت سنبھل گئی ہے۔ ٹویٹر صارفین ایس بات کو تحریک انصاف کی کامیاب معاشی پالیسی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ دیکھتے ہیں صارفین کا کیا کہنا ہے۔
افضال اکرم گجر نے لکھا : ‏وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ملک میں ادائیگیوں کے توازن میں پائے جانے والے بحران کے دور ہونے کا اعلان کردیا۔  12 ارب ڈالر درکار تھے، سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر فراہم کیے اور باقی کچھ چین سے, جس کے بعد پاکستان فوری طور پر بحران سے نکل چکا ہے۔
شفقت علی قریشی نے ٹویٹ کیا : ‏ماشاءاللہ سے ملکی معیشت کی حالت خطرے سے باہر ۔اسکا کریڈٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کی پوری ٹیم خصوصاً اسد عمر کو جاتا ہے جنہوں نے تمام تر دباؤ اور تنقید کو خاطر میں نا لاتے ہوئے انتھک محنت سے ملکی معیشت کو ترقی کے سفر کی جانب گامزن کیا۔
فضا ذیشان نے لکھا : ‏الحمدللّٰہ قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ ایک بہت بڑے معاشی بہران سے نکل آے ۔ اور اب پاکستان معیشت کا پہیہ اتنی تیزی سے چلے گا کہ ناقابل یقین ہوگا عوام شاد اور دشمن حیران پریشان ہونگے کی تبدیلی واقعی آگئی ہے۔
جیسمین مغل نے ٹویٹ کیا‏ : آخر کار عمران خان کی محنت رنگ لائی ۔ اور جن برے حالات میں نون لیگ ملک کو چھوڑ کر گئی اس سے اللہ کی رحمت سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نکل آئی ہے ۔ اس کا کریڈٹ وزیر خزانہ اسد عمر کی پالیسی کو بھی جاتا ہے ۔انشاءلله اب پاکستان نئی سمت میں روانہ ہو گا ۔
عزیر خان کا کہنا ہے : اسد عمر کی باتیں سن کر بہت خوشی ہوئی ، یہ صرف آغاز ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔
شہروز شاہد نے ٹویٹ کیا : بیلنس اف پیمنٹ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور اب کوئی ادائیگی کا بحران نہیں ہے لیکن ہمارا میڈیا بھی بھی تنقید کر رہا ہے اور ان کے نزدیک چائنا کا دورہ کامیاب نہیں رہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا : مجھے اسدعمر پر یقین ہے کہ وہ ضرور پاکستان کو معاشی بحران سے نکال لیں گے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں