Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں سیلاب کے باعث 11افراد جاں بحق

عمان: اردن میں تباہ کن سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد11ہوگئی۔ موسلادھار بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے ملک  میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی جبکہ تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔ حکومت اردن کی ترجمان جمانہ غنیمات نے کہا ہے کہ سیاحتی علاقوں سے غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ مقامات منتقل کردیا گیا ہے۔ سیلابی ریلے میں لاپتہ ہونے والوں کی تلاش جاری ہے جبکہ ملک کے تمام سیاحتی علاقوں کو بند کردیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: