Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ ایئر لائن کیجانب سے طیاروں میں انٹرنیٹ کی فراہمی

ریاض ۔۔۔ سعودیہ ایئر لائن نے اپنے فضائی بیڑے میں ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید ترین سہولتیں فراہم کرنے کا آغاز کر دیا ۔ تیز ترین انٹر نیٹ کی سہولت ائیر بس A320 میں فراہم کر دی گئی ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منعقدہ تقریب میں السعودیہ ایئر کے ڈائریکٹر جنرل صالح الجاسر اور آپریشن ڈائریکٹر عبداللہ العصیمی نے جہاز میں فراہم کی جانے والی سہولت کا افتتاح کیا اس موقع پر ایئر لائن کے دیگر افسران اور ایئر پورٹ کے اعلی عہدیداربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی جی صالح الجاسر نے مسافر کو جہاز کے کیبن میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں نئی فراہم کی جانے والی جدید ترین سہولتوں کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے کہا کہ السعودیہ اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن کے طیاروں میں سیٹوںکو بھی بہتر کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ براہ راست ٹی وی نشریات کا بھی آغاز کیا گیا ہے جس سے مسافروں کو کافی سہولت ہو گی خاص کر لمبے روٹ پر سفر کرنیوالوں کو اس سہولت سے کافی فائدہ ہو گا ۔ 
 

شیئر: