Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ،مرنیوالے25 ہوگئے

واشنگٹن... امریکہ میں مغربی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی تباہ کن آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی ۔ عام شہریوں کے علاوہ 3 فائرفائٹرز شامل ہیں۔ ریاست کے شمالی پیراڈائز قصبے میں مزید 14 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ یہ قصبہ پوری طرح تباہ ہو گیا ۔2 افراد کی لاشیں ریاست کے جنوبی علاقے میں مالیبو کے قریب ملی ہیں۔ ڈھائی لاکھ لوگوں کو ریاست کے3 علاقوں میں لگی بڑی آگ کے سبب اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اب تک ساڑھے چھ ہزار مکانات جل کر خاکستر ہو چکے۔ آگ کو بجھانے کی کارروائیوں میں4ہزار سے زائد فائرفائٹرز مصروف ہیں۔ 
 

شیئر: