Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ

اسلا م آباد..پاکستان کے دیہی علاقے شہری علاقوں کے مقابلے میں غریب تر اور بیشتر سہو لتوں سے محروم ہیں۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ 62 فیصد دیہی آبادی غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہی ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں خلا 30 فیصد پوائنٹس کے ساتھ سب سے زیادہ سندھ میں دیکھی گئی۔ اس کے مقابلے میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب 13 اور 15 فیصد پوائنٹس سامنے آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں غربت شہری علاقوں سے دگنی ہے۔دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں تبدیل کرنے کی رفتار میں انتہائی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے 2014 میں ملک کی صرف 35 فیصد آبادی شہری علاقوں میں رہتی تھی، اس خلا سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی 80 فیصد غریب عوام دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ دیہی علاقوں میں خواتین کی شرح خواندگی 28 فیصد رہی جو شہری علاقوں سے آدھی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع غریب ترین تصور کئے جاتے ہیں۔آبادی کے حساب سے پاکستان کی غریب عوام کی بڑی تعداد پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں، کراچی فیصل آباد اور لاہور میں رہتے ہیں۔

شیئر: