Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر

   اسلام آباد ...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر کرتے ہوئے 2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس کی یومیہ فراہمی کی منظوری دی ہے۔پی آئی اے کیلئے17 ارب روپے بھی فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں پی آئی اے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس کے بعد 17 ارب کے فنڈز منظور کئے گئے۔اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور بھی زیر غور آئے تاہم گیس فراہمی کے حوالے سےسوئی سدرن برتسم فیلڈ سے ایک کروڑ مکعب فٹ یومیہ اورسوئی نادرن کو ڈھوک حسین گیس فیلڈ سے ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: