Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ امریکہ سے نہ ٹکرائے ،نیٹو سربراہ

برسلز۔۔۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ  برگ نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے اطراف کے تعلقات کو کمزور کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔یقینی طور پر ایک طاقتور یورپ مغربی دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔یورپی ریاستیں اتحاد کے منافی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں، جن سے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔یہ بیان پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی صد سالہ تقریب میں امریکی اور فرانسیسی صدور کے درمیان دفاعی معاملے پر بیان بازی کے تناظر میں دیا۔ فرانسیسی صدر کا نام لیے بغیر نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ یقینی طور پر ایک طاقتور یورپ مغربی دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے یورپی ریاستوں کو خبردار کیا کہ وہ اتحاد کے منافی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں، جن سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔

شیئر: