طائف میں انار کے دو لاکھ 20 ہزار درخت، پانچ ہزار ٹن پیداوار
اتوار 11 اکتوبر 2026 8:43
انار کے باغات سیاحت، زراعت اور مقامی معیشت کو جوڑتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
طائف کمشنری متنوع موسمی پیداوار کے لیے مشہور ہے۔ انار کے سیزن میں پہاڑی ڈھلوانوں پر پھیلے ہوئے انار کے باغات سیاحت، زراعت اور مقامی معیشت کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں۔
طائف میں انار کے درختوں کی تعداد دو لاکھ 20 ہزار سے زیادہ ہے جو 7670 ایکڑ کے رقبے پر ہیں۔ ان کی پیداوار پانچ ہزار ٹن ہے۔
طائف میں انار کی فصل اور زرعی سیزن کا آغاز گرمیوں میں ہوتا ہے۔ پہاڑی علاقوں اور وادیوں الشفا، الہدیٰ اور دیگر علاقوں میں انار کے باغات موجود ہیں جو زرعی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ریجنز کے کھیتوں میں انار کے 13 لاکھ سے زائد درخت موجود ہیں جن سے سالانہ 40 ہزار ٹن کے قریب پیداوار حاصل ہوتی ہے۔

سعودی وزارت کاشتکاروں کی معاونت، زرعی مشاورت، مالی سہولتوں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سمیت مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ پیداوار اور معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
