Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس کمپنیوں کے دفاتر میں بھیڑ؟

ریاض۔۔۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرین نے انشورنس کمپنیوں کے دفاتر کے چکر لگانا شروع کر دئیے۔سیلاب سے متاثر گاڑیوں کے مالکان نے کمپنیوں سے زرِ تلافی کا مطالبہ کر دیا ۔ انشورنس کمپنیوں نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ انشورنس پیکیج کے مطابق انشورڈ املاک کو پہنچنے والے نقصان یا خسارے کی تلافی کریں گی ۔ ماضی میں قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصان کی تلافی سے انشورنس کمپنیاں صاف انکار کر دیتی تھیں ۔اب مملکت بھر میں یہ بات مانی جانے لگی ہے کہ انشورنس کا دائرہ قدرتی آفات سے پہنچنے والے نقصانات تک پھیلا ہوا ہے ۔ قدرتی آفات سے متاثر ہونے پر بھی نقصان کا تدارک کیا جائیگا ۔

شیئر: