Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرل فرینڈ کے اخراجات نے نوجوانوں کو چور بنادیا

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے سنگم وہار کی پولیس نے 2ایسے نوجوانوں کو گرفتار کیا جو اپنی گرل فرینڈکے اخراجات پورے کرنے کیلئے چوری کا پیشہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ملزمان نے اس قدر چوری کی واراداتیں انجام دیں کہ سامان اورقیمتی اشیاء چھپانے کیلئے فلیٹ کرائے پر لینا پڑا۔پولیس ڈپٹی کمشنر وجے کمار نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت 26سالہ موہن اور 24سالہ ورشی وویک کے طور پر ہوئی۔ دونوں سنگم وہار کے رہنے والے ہیں۔ دراصل سنگم وہار علاقے میں گھروں میں سلسلہ وار چوری کی وارداتوں کی شکایتیں مل رہی تھیں جس کے بعد وہاں کے ایس ایچ اویوگیش ملہوترا نے ایس آئی میگھا رام ، کانسٹیبلز پنکج، سندیپ اور وکرم پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے چوری کی واردات کے مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے بدمعاشوں کی شناخت کرنے کے بعد ان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔کانسٹیبل سندیپ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملزم موہن اور وویک سنگم وہار کے ایچ بلاک میں آنے والے ہیں۔ فوراً پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے انہیں دبوچ لیا۔موقع پردونوں کے قبضے سے 2موبائل اور گھریلو استعمال کی اشیاء  برآمد ہوئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی: بوانا کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی
ہندوستان کی تازہ ترین خبروں کے لئے ’’اردونیوز انڈیا‘‘ گروپ جوائن کریں
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: