Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

70ہزار امریکی ڈالر ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

لاہور:  ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہل کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں امریکی ڈالر ایران اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اے ایس ایف نے مسافر گلفام حیدر سے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرنے کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملزم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے تہران جانے والا تھا، تاہم اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اہل کاروں نے اس کے بیگ میں خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ ذرائع کے مطابق مسافر گلفام حیدر اے ایس ایف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہا جس پر اسے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے مسافر کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے اسے متعلقہ مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

شیئر: