غیر ملکی انجینیئرز کا آن لائن امتحان ضروری 
        
        
            
           												
													
												  جمعرات 15 نومبر 2018 3:00												
                                                                
             
                        
            
			
	
	       
	
				
            
                دمام۔۔۔سعودی انجینیئرز کونسل نے پابندی عائد کی ہے کہ مملکت میں ملازمت کے خواہش مند غیر ملکی انجینیئرز کو ملازمت کے معاہدے سے قبل آن لائن امتحان دینا ہو گا ۔ اس کے بغیر کسی بھی کمپنی یا انجینیئرنگ کنسلٹنسی یا سرکاری و نجی اداروں کیلئے انجینیئر کی ملازمت کا ویزا جاری نہیں کیا جائیگا ۔ سعودی انجینیئرز کونسل کے چیئرمین سعد الشہرانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مکہ اخبار کو بتایا کہ یہ فیصلہ سعودی انجینیئرز کو ملازمت کو مواقع فراہم کرنے ، جعلی انجینیئرز کو مملکت میں آنے سے روکنے ، انجینیئرز کی غلطیوں کے سدِ باب، کام کا معیار بلند کرنے اوراخراجات بچانے کی خاطر کیا گیا ہے ۔