Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان شہری بلوچستان اسمبلی کا رکن منتخب،انتخاب کالعدم

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ پر افغان شہری کے بطور ایم پی اے منتخب ہونے پر انتخابات کالعدم قرار دے دیا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کی درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے پی بی 26 میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دے دیا۔ای سی پی میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 سے مبینہ طور پر افغان شہری احمد علی کے منتخب ہونے اور مولانا ولی محمد ترابی کی درخواست پر کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ای سی پی کے سندھ سے رکن عبدالغفار سومرونے کہا کہ رپورٹ کے مطابق احمد علی افغان شہری ہیں، پی بی 26 کا الیکشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔۔ الیکشن کمیشن نے مولانا ولی محمد ترابی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا ان پر آپ کو کیسے مسلط کیا جائے۔ممبر الیکشن کمیشن کے مطابق قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ منتخب امیدوار کی نااہلی کے بعد رنر اپ کو کامیاب قرار دیا جائے۔ 25 جولائی کو عام انتخابات میں احمد علی 5 ہزار 117 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے مدمقابل متحدہ مجلس عمل کے ولی محمد نے 3 ہزار 242 ووٹ حاصل کئے تھے۔

شیئر: