Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بروکلی کھائیں،جوان اور خوبصورت نظر آئیں

  لندن.... کیا آپ خوبصورت نظر آناچاہتے ہیں؟لو جی بھلا یہ بھی کوئی سوال ہوا۔۔کون ہے جو خوبصورت نظر آنے سے انکاری ہو مگر اس کےلئے کریں کیا؟اس سوال کا جواب تازہ تحقیق میں دیدیاگیا ،انسانی خوبصورتی اور توانائی کا تعلق اس کی بڑھتی عمر سے نہیں بلکہ خوراک سے ہے۔ویسٹرن جنرل آف میڈیسن میں شائع رپورٹ میں بتایاگیا کہ آپ بروکلی کھائیں۔ خوبصورت او ر توانا نظر آئیں۔ گوبھی میں موجود اجزا ءجسم کو قدرتی طور پر مضبوط رکھتے ہیں ۔ آپ کو جاذب نظر بھی بناتے ہیں۔گوبھی معدے کےلئے نہایت کارآمد ہے جبکہ اسے کھانے سے جلد بھی نرم اورملائم ہوتی ہے۔انسان کی رنگت صاف ہوتی ہے جس کےلئے ہزاروں کریمیں لگائیں جاتی ہیں۔ماہرین نے کہا ہے کہ گوبھی میں ایسے اجزا ءہوتے ہیں جو السر کا باعث بننے والے عناصر کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔تو بھی دیر کس بات کی آج سے ہی گوبھی کھائیں اور خوبصورت نظر آئیں۔

شیئر: