امریکہ سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی پرواز آج پاکستان پہنچی ہے۔
پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایس آرمی سنٹرل کمانڈ کے ذریعے امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سیلاب متاثرین کے لیے یورپی یونین کی 35 کروڑ روپے امدادNode ID: 894093
مجموعی طور چھ پروازیں امدادی سامان کے ساتھ پاکستان پہنچیں گی جو فوج کے سیلاب متاثرین کے لیے لگائے گئے کیمپوں میں بھیجا جائے گا۔
امدادی سامان میں ضروری اشیا کے علاوہ خیمے، پانی نکالنے والے پمپ اور جنریٹرز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آرمی سنٹرل کمانڈ امدادی سامان کی وصولی کے موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے امدادی سامان باضابطہ طور پاکستان فوج کے حوالے کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کی متاثرہ آبادی کے ساتھ کھڑے ہونے پر حکومت اور عوام امریکی حکومت اور فوج کے مشکور ہیں۔