کراچی میں دھماکہ،2افراد ہلاک
کراچی ...کراچی میں قائد آباد پل کے قریب دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔قائد آباد فلائی اوور کے نیچے قائم دکانوں میں دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قائد آباد پل کے نیچے مشتبہ تھیلا موجود تھا۔ دھما کہ تھیلے میں موجود مواد کے پھٹنے سے ہوا۔بم ڈسپوزل موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔