Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن تحلیل کردیا

لاہور: سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کردیا اور 2 ہفتوں میں نیا بورڈ بنانے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کے خصوصی بنچ نے لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعت کی۔ دوران سماعت وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت میں پیش ہوئیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے بڑی امیدیں تھیں، آپ نے بورڈ میں کیسے کیسے لوگ شامل کر رکھے ہیں۔ یاسمین راشد نے جواب دیا کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق بورڈ بنایا گیا اور طریقہ کار کے مطابق ارکان نامزد کئے گئے۔جس کی وزیر اعلیٰ نے منظوری بھی دی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ ادارہ ریگولیٹر ہے مگر وہاں پر سیاست ہو رہی ہے ۔ بورڈ کو غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بہترین شہرت والے افراد کو شامل کرکے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے ۔
  
 

شیئر: