Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جگر کی پیوندکاری کیلئے ہند جانے کی ضرورت نہیں

لاہور: پاکستانی شہریوں کو جگر کی پیوندکاری کےلئے اب ہند جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جگر کی پیوند کاری نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے بتایا کہ جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں ہوگا۔ جہاں امریکا سے 2 ماہر ڈاکٹر بچوں کی جگر کی پیوند کاری کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ چلڈرن اسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی فہرست طویل ہے۔ پیوندکاری کے لیے شہریوں کو ہند جانا پڑتا تھا اور وہاں سے ویزا بھی نہیں ملتا تھا۔
 
 

شیئر: