Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلی فورنیامیں آگ ،ٹرمپ کی متاثرین سے ملاقات

کیلی فورنیا۔۔۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر10 دن گزرنے کے بعد بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا۔ ریاست بھر میں آگ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی۔کیلی فورنیا کے شمالی علاقے سے مزید لاشیں نکالی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق 63 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے ۔آگ کے باعث ایک ہزار 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔آگ پر 50 فیصد تک قابو پایا گیا ہے۔ امریکی صدر نے بھی متاثرہ ریاست کا دورہ کیا جہاں انھیں آگ کے واقعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ٹرمپ نے متاثرین سے بھی ملاقات کی ہے۔

شیئر: