Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ نے خاشقجی سے متعلق سی آئی اے رپورٹ پر شکوک کا اظہار کردیا

واشنگٹن.... امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سی آئی اے کی رپورٹ پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔ کیلیفورنیا کے دورے کے موقع پر امریکی ذرائع ابلاغ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے سی آئی اے کی رپورٹ کو قبل از وقت یا نامکمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ رپورٹ منگل تک مکمل ہوجائے گی۔ ٹرمپ نے کہاکہ سعودی عرب ہمارا بڑا اتحادی ہے۔ امریکہ او راسکے اقتصاد میں بھاری سرمایہ لگائے ہوئے ہے۔ سعودی بلاشبہ ہمارے شاندار اتحادی ہیں۔ ٹرمپ کا یہ بیان امریکی دفتر خارجہ کے اُس اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ دفتر خارجہ خاشقجی کے قاتل کی نشاندہی کیلئے کوشاں ہے۔ دریں اثناءامریکی دفتر خارجہ نے بتایا کہ جن رپورٹوں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امریکی حکومت خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار فرد کی بابت کسی حتمی نتیجے تک پہنچ چکی ہے، وہ مکمل حقیقت پر مبنی نہیں۔ دفتر خارجہ نے توجہ دلائی کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق متعدد سوالات کے جوابات ابھی تک نہیں ملے۔ امریکی دفتر خارجہ اس قضیے سے تعلق رکھنے والے تمام حقائق تک رسائی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دفتر خارجہ نے اس عزم کا بھی اظہا ر کیا کہ سعود ی عرب اور امریکہ کے اہم اسٹراٹیجک تعلقات کو برقرار رکھا جائیگا۔
 

شیئر: