Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: کل راستے بند ہوں گے‘ متبادل پلان جاری

کراچی: شہر قائد میں 12 ربیع الاول کے موقع پر بدھ کےلئے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا منصوبہ جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کل 21 نومبر کو ایم اے جناح روڈ کے حوالے سے عام شہریوں کے لیے ٹریفک پولیس نے ’ٹریفک پلان‘ جاری کیا ہے جس کے مطابق مختلف علاقوں کے جلوسوں اور ٹریفک کو مخصوص کیے گئے راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق متبادل راستوں پر موڑنے کے بعد ٹریفک کو ممنوع راستے پر جانے کی بالکل اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ گاڑیوں کی روانی بلارکاوٹ برقرار رہے۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بتائے گئے راستوں کی پابندی کریں اور کسی پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔ اس حوالے سے متعلق کسی بھی قسم کی مدد کے لیے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر 1915ر ابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 
 

شیئر: