Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

کوالالمپور...وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر خزانہ،وزیر اطلاعات اور مشیر تجارت بھی ہمراہ ہیں۔ملائیشیا کے نائب وزیرخارجہ مرزوکی بن یحییٰ اور وزیراعظم کے دفتر میں نائب وزیر ڈاکٹر محمد فرید بن رفیق نے استقبال کیا۔ملائیشین وزارت خارجہ کے مطابق عمران خان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوگی بعد ازاںعمران خان اور وزیر اعظم مہاتیر محمد ملاقات کرینگے۔ترجمان کے مطابق وفود کی سطح پر ملاقات میں پاک، ملائیشیا ویزے کے جزوی خاتمے کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ عمران خان ملائیشین اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔

شیئر: