Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے مختلف ملکوں کو دی جانے والی امداد 140 ارب ڈالر سے متجاوز

مصر، یمن، پاکستان، شام، عراق اور فلسطین ان ملکوں میں سرفہرست ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کی جانب سے 1975 سے اب تک مختلف ممالک کو دی جانے والی امداد اب تک 528.40 ارب ریال (140.90 ارب ڈالر) سے تجاوز کرچکی ہے۔
مصر، یمن، پاکستان، شام، عراق اور فلسطین ان ملکوں میں سرفہرست ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ امداد حاصل کی۔
 مملکت کے امدادی پلیٹ فارم کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ امداد جمہوریہ مصر کو ارسال کی گئی جو 32.49 ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہے۔
دوسرے نمبر پر یمن رہا جسے 27.69 ارب ڈالر امداد دی گئی جبکہ پاکستان کو ملنے والی امدادی رقم 13.17 ارب ڈالر کے مساوی رہی۔
 دیگر ممالک میں شام کو 7.53 ارب ڈالر، عراق کے لیے 7.33 ارب ڈالر فلسطین کو 5.37 ارب ڈالرامداد کی مد میں فراہم کیے گئے۔
واضح رہے سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف میں بین الاقوامی سطح پر ضرورت مند ممالک کو امداد فراہم شامل ہے۔
اس مد میں سعودی امدادی پلیٹ فارم کے تحت ضرورت مند ممالک کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں ترقیاتی و فلاحی منصوبے بھی اس امداد کا حصہ ہیں جو انسانی خدمت کے طورپر انجام دیے جاتے ہیں۔

 

شیئر: