سعودیعرب کے شہر حائل میں جاری تہذیبی تاریخ پر مبنی فیسٹول، آنے والوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا رہا ہے جس میں دستکاری کے بیش قیمت نمونے نمائش کے لیے رکھےگئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق ہنر سے سجائے ہوئے کاریگری کے ان نمونوں میں فنکارانہ صلاحتیوں اور تاریخی طور پر ان کے مستند ہونے کو یکجا کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عیدالاضحی فیسٹول، مختلف ثقافتوں کی روایات اور رسم و رواجNode ID: 890835
-
بیت حائل فیسٹول جو قدیم دستکاری اور ہنر کو زندہ رکھے ہوئے ہےNode ID: 891627
30 دن تک جاری رہنے والا یہ فیسٹیول، ماضی کی ایک جھلک دکھاتا ہے جس میں روز بروز سامنے آنے والی ضرورتوں کے مطابق ایک جذبے کے تحت تخلیق کی جانے والی چیزوں کو یکجا کرنا اور مقامی خواتین کی دستی مہارت کو سراہنا ہے۔
اس فیسٹیول میں 40 سے زیادہ سرگرمیوں کی نمائش ہو رہی ہے جس سے یہاں آنے والوں کو روایتی مہارتوں کے بارے میں مزید جانے کا موقع ملتا ہے۔
ان مہارتوں میں ٹہنیوں اور سدو کی مدد سے تیار کی جانے والی چیزیں، کروشیا کا کام، ہاتھ سے بُنا ہوا کپڑا اور نجد اور حائل سے مخصوص دروازہ سازی شامل ہے۔

فیسٹیول کے دیگر نمایاں پہلوؤں میں روایتی کپڑا، ثمودی کڑھائی، لکڑی اور چمڑے کی تسبیحات، فائبر آرٹس، ریسن آرٹس (جس میں رال یا نباتی گوند کسی دستکاری کا بنیادی عنصر ہوتی ہے)، اور صابن سازی شامل ہیں۔
فیسٹیول میں شریک افراد کئی طرح کے روایتی پکوانوں کا مزہ بھی چکھ سکتے ہیں۔
اس فیسٹیول میں فنکاروں کے لیے مختص تھیئٹر میں پرفارمنسز بھی جاری ہیں جن میں ’حائل سامری‘ اور ’العرضتہ السعودیہ‘ شامل ہیں۔ (حائل سامری روایتی لوک موسیقی اور رقص ہے جو عام طور پر مردوں کے ساتھ مخصوص ہے۔ العرضتہ السعودیہ تلواروں کو ہاتھ میں تھام کر کیا جانے والا لوک رقص ہے)۔

اس فیسٹیول کا مقصد مقامی ہنرمندوں اور کاریگروں کی مدد کے لیے انھیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کام کو براہِ راست لوگوں کو دکھا سکیں۔
سال 2025 کو ’دستکاری کا سال‘ قرار دیے جانے کے بعد مملکت کی قومی شناخت اور ثقافتی میراث کو بھی اس فیسٹیول کے ذریعے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔