Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فراری کمانڈرنے80ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالدئیے

کوئٹہ ...کالعدم تنظیم کے فراری کمانڈر داران مری اپنے80 سے زائد ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام ہتھیار ڈالنے کی تقریب ہوئی۔ قبائلی وسیاسی رہنماءنواب جنگیز مری ،سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر میر سرفراز بگٹی، سینیٹر انورالحق کاکڑکمانڈنٹ ایف سی بریگیڈیئر تصور ستار سمیت دیگر موجود تھے۔ کالعدم تنظیم بی ایل اے کے فراری کمانڈر داران مری عرف بزرگ نے اپنے 80 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے داران مری عرف بزرگ نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی عرصہ سے ایک سازش کے تحت ملک کے خلاف استعمال ہو رہے تھے۔ بے مقصد جنگ میں دھکیل دیا گیا مگر اب ہمیں اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ ہمارا چنا ہوا راستہ غلط تھا۔ فراری کمانڈر نے کہا کہ پہلے ہم ان لو گوں کے کہنے پر ملک کے خلاف لڑیں جو ” را“ اور ہند کے ایجنڈے پر ہم سے یہ سب کروا رہے تھے مگر اب ہم پاکستان کے تحفظ کے لئے لڑیں گے۔ اپنے دیگر ان بھائیوں کو بھی پیغام دیتا ہوں جو پہاڑوں پر موجود ہے کہ وہ واپس آئے اور ایک خوشحال زندگی گزاریں۔ اس موقع پر سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ داران مری عرف بزرگ کی ہتھیار پن کر قومی دھارے میں شامل ہونے سے امن وامان میں بڑی حد تک بہتری آئے گی۔ اب تک بڑی تعداد میں لوگ قومی دھارے میں شامل ہو چکے ہیں۔ مزید بھی آرہے ہیں ۔

شیئر: