Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان عوام کے دکھ میں شریک ہیں،پاکستان

  اسلام آباد... پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ د فترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ اس بہیمانہ حملے کے مجرم تمام مذاہب اور انسانی اقدار کیلئے قابل مذمت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔ دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام افغان بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم متزلزل نہیں ہو سکتا۔ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے ناتے پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی تکلیف محسوس کرسکتا ہے جو ہمارے خطے میں لائی گئی جنگ میں مسلسل قیمت ادا کررہے ہیں۔واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں12 ربیع الاول کی تقریب کے دوران 2 خود کش حملوں میں 50 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے کسی نے بھی تاحال ذمہ داری قبول نہیں۔

شیئر: