Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3افراد نے اسرائیلی اڈے سے فوجی سازوسامان چرالیا

تل ابیب ... مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے سے 3چوروں نے اسرائیلی فوج کا سازوسامان چرالیا۔ اس سے اسرائیلی فوج کو زبردست نقصان پہنچا۔ اسرائیلی چینل سیون نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 3افراد سینا عسکری گوداموں میں گھس آئے تھے۔ انہوں نے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ مالیت کی عسکری اشیاءچوری کرلیں۔ چور فوجی اڈے کے گیٹ کا آہنی جال کاٹ کر گودام میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ واردات کی بابت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

شیئر: