Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کیساتھ تعلقات قومی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن ...امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب سے متعلق اپنی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کی پالیسی کا پابند ہے۔ امریکی صدر نے منگل کو بیان دیا تھا کہ انکا ملک سعودی عرب کو مضبوط شریک بنائے رکھنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے مقابلے میں ہمارا اہم حلیف ہے۔ ایران ،یمن میں جنگ کا ذمہ دار ہے اور خطے کے استحکام کو متزلزل کرنے کے درپے ہے۔
 

شیئر: