Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”سعودی عرب کا شکریہ“ ٹرمپ کا ٹویٹ

واشنگٹن ....  امریکی صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی منڈی میں تیل کے نرخوں میں استحکام لانے پر سعودی عرب کے لئے خراج شکر و ممنونیت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ” پیٹرول کے نرخ کم ہورہے ہیں اور یہ عظیم الشان کام ہے۔ سعودی عرب کاشکریہ“ شاہ سلمان نے مجلس شوریٰ سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب تیل منڈی کے استحکام کی پالیسی پر گامزن تھا، ہے اور رہیگا اور اوپیک کے رکن اور غیر رکن تیل پیدا کرنے والے ممالک کیساتھ مل جل کر تیل منڈی میں استحکام برقرار رکھنے نیز تیل پیدا کرنے اور خریدنے والے ممالک کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گا۔

شیئر: