جرمنی آسیہ بی بی کوپناہ دینے کیلئے تیار

 برلن... جرمنی نے پاکستانی مسیحی خاتون آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کو رہائشی ویزا جاری کرنے کی اجازت دے دی ۔ اس بات کی تصدیق جرمن رکن پارلیمان پروفیسر ہیریبرٹ ہِرٹے نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت نے آسیہ بی بی اور ان کے خاندان کے افراد کو رہائشی ویزا دینے کی اجازت دے دی ۔ اب یہ فیصلہ آسیہ بی بی اور ان کے خاندان نے کرنا ہے کہ آیا وہ جرمنی آنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ فرانس، برطانیہ اور کینیڈا بھی آسیہ بی بی کو اسی طرح کی پیشکش کر چکے ہیں۔ اب ان کے پاس اس بات کی چوائس موجود ہے کہ وہ کس مغربی ملک میں رہنا چاہتی ہیں۔ہیربرٹ ہِرٹے کے مطابق جرمن حکومت پاکستان حکام کے ساتھ رابطہ کر کے مزید فیصلہ کرے گی۔
 

شیئر: