Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابی دھاندلی،اپوزیشن نے ٹی او آرز پیش کردئیے

اسلام آباد...اپوزیشن نے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں ٹی او آرز پیش کر دیئے۔انتخابی دھاندلی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہو۔ا اپوزیشن جماعتوں نے ٹی او آرز کا تحریری مسودہ حکومت کو دیدیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اب بھی یہ سمجھتے ہیں انتخابات شفاف ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تحقیقات کے لئے کمیٹی بنانے پر اعتراض نہیں کیا۔مسلم لیگ ن کے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 225 سے متعلق تحریری موقف دینے کی ضرورت نہیں۔ ہمارا موقف واضح ہے، یہ آرٹیکل تحقیقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی جانب سے  ٹی او آرز تجویز کر دیئے ، حکومت نے اپنے ٹی او آرز دینے کے لئے وقت مانگا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی مسودہ نہیں دیا گیا۔مثبت رویہ تب نظر آئے جب تحقیقات کا کام کوئی شکل اختیار کر لے۔انہوںنے کہاکہ حکومت شاید اس مسئلے پر اٹکی ہوئی ہے کہ پارلیمنٹ کے پاس اختیار نہیں۔ 

شیئر: