Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ و قاری محمد نور نقشبندی کی مستقل وطن واپسی پر یوسف وحیدی کا الوداعیہ

    جدہ ( امین انصاری )  جدہ کے معروف قاری حافظ  محمد نور نقشبندی کی مستقل طور پر وطن عزیز  حیدرآباد دکن  واپسی پریوسف  وحیدی نے الوداعیہ تقریب  کا اہتمام کیا۔  تقریب  جدہ کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور اہم شخصیات  مولانا معظم پاشاہ ، سلیم فاروقی، توصیف احمد ، لیاقت علی خان ، منور خان ، عبدالحق ہاشم ، محمد فہیم ، خالد حسین مدنی ،امتیاز احمد  اور دیگر احباب موجود تھے ۔داعی محفل یوسف وحیدی  نے کہا کہ قرآن کا حفظ کرنا اور اس کو دوسروں کو سکھانا یقینا دنیا و آخرت کی  سرخروئی کا باعث ہے ۔ حافظ  و قاری محمد نور کو اللہ نے بہترین آواز عطا کی ہے جس کو انہو ںنے قرآن کی تلاوت اور نعت  رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وقف کردی۔ جب وہ کسی محفل میں تلاوت کرتے ہیں تو لوگوں کی آنکھو ں سے آنسو نکلتے ہیں ۔ شرکاء محفل نے  قاری محمد نور  کو  تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  قاری صاحب  جدہ میں گزشتہ 15 سال سے انتہائی خوش الحانی کے ساتھ لوگوں کو  قرأت کلا م پاک کی  تربیت دے رہے تھے انکے سینکڑوں شاگرد جدہ میں موجود ہیں ۔انکی وطن واپسی پر نیک تمنائیں اور جدائی پر افسوس کا اظہار کیا  ۔شرکاء نے  دعا کی کہ  اللہ تعالیٰ  یونہی قاری نور سے قرآن کی خدمت لیتا رہے ۔قاری محمد نور نے منتظمین  اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہو ںنے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ  بچپن سے ہی مجھے لحن کے ساتھ قرآن پڑھنے کا شوق تھا چنانچہ میں نے استاذ  القراء   مولانا  عبداللہ قریشی  الازہری سے  رموز قرات کلام پاک سیکھے  اور  انعامات  اور ایوارڈز حاصل کرکے اپنی اور اپنے استاد کی آخرت کو سنوارنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ قرآن کا یہ معجزہ ہے کہ اسکو بندہ جتنا پڑھتا جاتا ہے اتنا لطف آتا جاتا ہے اور انسانی زندگی میں اسکے فیوض و برکات ظاہر ہوتے ہیں ۔
 
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی خاتون کو خلع دے کر پاکستانی شہری ملاقات کے بہانے اولاد حاصل کرکے روپوش ہوگیا

شیئر: