Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی مرتبہ طے کرلیں ملک کیسے چلانا ہے،سپریم کورٹ

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا از خود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس فائزعیسی نے ریمارکس دئیے کہ آزاد پاکستان میں خوف سے نہیں جیئیں گے۔مفت میں حاصل ہونے والی چیز کی قدر نہیں ہوتی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ ڈی جی لا نے کہا آپ کا قانون مصنوعی ہے۔آپ کو اس حوالے سے تحریری جواب جمع کرانا ہوگا۔جسٹس فائز عیسی نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ آپ نے آئی ایس آئی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پڑھی ہے۔اس پر جواب دینا ہوں گے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ رپورٹ حساس ہے۔اس کا جائزہ چیمبر میں لیا جائے۔جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ رپورٹ میں کچھ حساس نہیں۔کیا وزیراعظم نے کہا کہ سماعت ملتوی کردیں؟کیوں نہ پھر عمران خان کو بلا کر پوچھ لیں؟نجی چینلز کی شکایات پر پمرانے کیا اقدامات کئے۔کیا ہم کنٹرولڈ میڈیا اسٹیٹ میں رہ رہے ہیں۔پاکستان اور ریاست کا مذاق نہ اڑائیں۔پرامن احتجاج سب کا حق ہے،ایک ہی مرتبہ پارلیمنٹ طے کرلے پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔

شیئر: